انسٹاگرام میں ہیش ٹیگ فولو کرنے کا فیچر بھی متعارف کرا دیا گیا

01:50 PM, 13 Dec, 2017

انسٹاگرام کے نت نئے فیچرز صارفین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلیتے ہیں ایسے میں اس فوٹو شیئرنگ ایپ میں ایک اور دلچسپ فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس سے صارفین کو اپنا پسندیدہ ہیش ٹیگ فولو کرنے کی سہولت فراہم ہوگی۔

صارفین اکثر اوقات تصاویر کے کیپشن میں پسندیدہ نام، کوئی کیٹیگری، کسی چیز کا مخصوص نام یا جگہ کا نام ہیش ٹیگ کردیتے ہیں اور اسی سے متعلق کوئی دوسری پوسٹ ہو تو اس میں بھی وہی ہیش ٹیگ استعمال کرلیتے ہیں۔

اس بات کو مدنظر کرتے ہوئے انسٹاگرام میں ایک صارف کو دوسرے صارف کا ہیش ٹیگ فولو کرنے کا فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس کی مدد سے کوئی مخصوص ہیش ٹیگ، جس جس پوسٹ میں بھی استعمال ہوگا، صارفین اسے دیکھ سکیں گے۔

کسی بھی ہیش ٹیگ کو فولو کرنے کے لیے صارف کو اُس ہیش ٹیگ پر کِلک کرنا ہوگا جس کے بعد اسکرین پر ایک نوٹیفکیشن آ جائے گا اور ہیش ٹیگ کے نیچے فولو کا آپشن واضح ہوجائے گا۔اگر صارف ہیش ٹیگ کے فولو آپشن پر کلک کردے گا تو وہ باآسانی اس ہیش ٹیگ کے ساتھ پوسٹ کی گئی تصاویر یا ویڈیوز دیکھ سکتا ہے اور ساتھ ہی اسے ہوم اسکرین پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں