ممبئی: دو روز قبل ویرات اور شادی ہوئی اور یہ شادی اٹلی میں انجام پائی۔ شادی میں صرف منتخب مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا جب کہ میڈیا سے اس شادی کو مکمل طور پر خفیہ رکھا گیا تھا۔ شادی کے بعد انوشکا اور کوہلی نے خود اپنی شادی کی خبر ٹوئٹر پر شیئر کی جس کے بعد تمام افواہیں درست ثابت ہو گئیں۔
اٹلی میں شادی سے قبل کی تمام رسمیں ادا کی گئی تھیں جن میں سگائی (منگنی)، ہلدی اور مایوں کی رسم شامل ہے۔ جہاں ان تمام تقاریب کی ویڈیوز اور تصاویر شادی کے بعد منظر عام پر آئیں وہیں انوشکا شرما کی منگنی کی انگوٹھی بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔ ہیرے کی یہ خوبصورت انگوٹھی ویرات نے انوشکا کو منگنی کی تقریب میں پہنائی تھی۔
کوہلی کی جانب سے انوشکا کو دی جانے والی ہیرے کی خوبصورت انگوٹھی کو آسٹریا کے ڈیزائنر نے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا تھا جب کہ اس انگوٹھی کی مالیت ایک کروڑ بھارتی روپے ہے۔ یہ انگوٹھی اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ اس انگوٹھی کو ویرات نے 3 ماہ کی تلاش کے بعد تیار کروایا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں