شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید لاہور کے کیولری قبرستان میں سپرد خاک

10:09 AM, 13 Dec, 2017

لاہور: لاہور کے ایوب اسٹیڈیم میں شہید عبدالمعید کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں شہید کے لواحقین سمیت کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، سی سی پی او لاہور، دیگر عسکری حکام اور حکومتی ارکان نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کی میت کو ایمبولینس کے ذریعے کیولری گراؤنڈ قبرستان لایا گیا جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ اس سے قبل شہید کے آبائی علاقے بورے والا میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔

21  سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید نے حال ہی میں پی ایم اے کورس پاس کیا تھا اور گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے۔  دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے دوسرے جوان سپاہی بشارت کا تعلق گلگت کے گاؤں دینور سے ہے اور ان کی عمر بھی 21 سال ہی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں