لارڈز کے بہترین بولرز کی فہرست میں حسن علی کا ساتواں نمبر

09:24 AM, 13 Dec, 2017

لاہور: چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے پیسر نے میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ 13 پلیئرز کو آؤٹ کیا تھا۔ حسن علی ایک چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلر کا اعزاز بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

حسن علی سے قبل سعید اجمل نے چیمپئنز ٹرافی میں 8 وکٹیں اڑائی تھیں اور پیسر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔

حسن علی نے رواں سال مجموعی طور پر 45 وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا کے خلاف بھی وہ مین آف دی سیریز قرار پائے۔  پاکستانی پیسر اس وقت 759 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے کے بہترین باؤلر ہیں جب کہ گزشتہ سال آئرلینڈ کیخلاف ڈیبیو کرنے والے حسن علی اب تک 26 ون ڈے میچز میں 56 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں