اسلام آباد: پی ٹی آئی کی جانب سے دوبارہ پارلیمنٹ میں آنے اور اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرنے کے فیصلے پر مسلم لیگ نواز نے آڑے ہاتھوں لیا۔خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ پیپلزپارٹی اورپی ٹی آ ئی اقتدارکی بھوک سے بے حال ہیں۔مسلم لیگ نوازکے اہم رہنما اور وفاقی وزیرخواجہ سعدرفیق نے اپنے ردعمل میں کہاکہ عمران خان قومی اسمبلی سے دورنہیں رہ سکتے توپارلیمنٹ کیخلاف سازشیں کیوں کی۔
سعدرفیق نے کہاکہ پی ٹی آ ئی کی باربارپارلیمنٹ میں واپسی ہمارے موقف کی فتح ہے۔سعدرفیق کا کہناتھاکہ عمران خان اینڈکمپنی کوجمہوری سیاست کی الف ب نہیں آتی۔ انھوں نے طنزیہ کہاکہ وقت آیاتوپی ٹی آئی لیڈرباہرنکلنے کے بجائے پش اپ لگانے لگے. علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جو سندھ حکومت کچرا اٹھانے میں ناکام ہوگئی ہے وہ دھیان ہٹانے کے لیے مطالبات پیش کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کسی دھونس اور دھمکی میں نہیں آئے گی، سڑکوں پر آنے کی دھمکی سے دباو میں نہیں آئیں گے،بلاول اس طرح نہ لیڈربنیں گے، نہ انہیں ووٹ ملیں گے.