عروہ حسین کی شادی کی تقریبات شروع

عروہ حسین کی شادی کی تقریبات شروع

کراچی:معروف پاکستانی اداکارہ، ماڈل اوروی جے عروہ حسین کی شادی کی تقریبات کا آغازہوگیا۔عروہ حسین کے ہمسفر بنیں گے ان کے دوست اور جانے پہچانے گلوکار اور اداکار فرحان سعید جو عروہ کے ساتھ حال ہی میں اختتام پزیر ہونے والی ڈرامہ سیریل ’’اڈاری‘‘ میں کام کر چکے ہیں۔

یہ جوڑی 18 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہے۔  گزشتہ روز شادی کے تقریبات کے حوالے سے گھر میں ڈھولکی رکھی گئی جس کی تصاویر عروہ اور ماورہ حسین نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کیلئے شیئر کی ہیں ۔

 

 

مصنف کے بارے میں