مولانا فضل الرحمان کی تعزیت کیلئے جنید جمشید کے گھر آمد

ے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی تعزیت کیلئے جنید جمشید کے گھر پہنچے، مولانا فضل الرحمان کااستقبال جنید جمشید کے بھائی ہمایو جمشید نے کیا

10:38 PM, 13 Dec, 2016

کراچی: حویلیاں طیارہ حادثے کا شکار جنید جمشید کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے والوں کا سلسلہ جاری ہے. جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی تعزیت کیلئے جنید جمشید کے گھر پہنچے، مولانا فضل الرحمان کااستقبال جنید جمشید کے بھائی ہمایو جمشید نے کیا.

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جنید جمشید پاکستان کی پہنچان تھے جنہیں بھلایا نہیں جاسکتا.اس موقع پر انہوں نے سندھ اسمبلی میں اقلیتوں سے متعلق پاس کئے گئے بل کو شریعت کے خلاف قرار دیا۔میڈیا سے گفتگو میں جنید جمشید کے بھائی ہمایوجمشیدکا کہنا تھا کہ بھائی کی میت وصول کرنے اسلام آباد جاں گا. جنید جمشید کی نماز جنارہ معین خان کرکٹ اکیڈمی میں اور تدفین دارالعلوم کورنگی کراچی میں ہوگی۔سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے بھی جنید جمشید کے اہل خانہ سے تعزیت کی اورانہیں صبر کی تلقین کی.

مزیدخبریں