سانحہ اے پی ایس : زخموں سے 2 سال تک لڑنیوالا طالبعلم چل بسا

سانحہ آرمی پبلک اسکول میں زخمی ہونیوالا طالب علم 2 سال بعد چل بسا، ارشاد حسین شدید ذہنی تناو کا شکار تھا

10:31 PM, 13 Dec, 2016

پشاور: سانحہ آرمی پبلک اسکول میں زخمی ہونیوالا طالب علم 2 سال بعد چل بسا، ارشاد حسین شدید ذہنی تناو کا شکار تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 دسمبر 2014 کو آرمی پبلک اسکول پشاور میں دہشت گردوں کے حملے میں شدید زخمی ہونیوالا طالب علم ارشاد حسین انتقال کر گیا۔

اے پی ایس کے طالب علم ارشاد حسین کو گردن اور کمر میں گولیاں لگی تھیں، وہ شدید ذہنی دبا وکا شکار تھا، وہ دو سال سے راولپنڈی کے اسپتال میں زیر علاج تھا۔اے پی ایس پر دہشت گردوں کے بدترین حملے میں 150 کے قریب طلبہ اور اساتذہ شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے، واقعے کے بعد ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کا فیصلہ کیا گیا تھا

مزیدخبریں