برلن : جرمن اخبار ”فرانکفرٹر الگمائنے زونٹاگ سائٹنگ“ نے ایک انتہائی اعلیٰ سکیورٹی اہلکار کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ یہ بات ”انتہائی قرین قیاس “ ہے کہ 2015ء میں ایک جرمن پارلیمنٹری انکوائری کی فائلوں کی سائبر چوری کے پیچھے روس کا ہاتھ تھا۔روس کی طرف سے ان الزامات کی تردید کی جاتی ہے، 2015ء کے آغاز میں جرمن پارلیمنٹ ایڈمنسٹریشن کی ڈیٹابیس پر سائبر حملے کے بعد جرمنی میں سائبر سکیورٹی بڑھانے کے مطالبات سامنے آئے تھے۔
اس بات کے خدشات بھی سامنے آئے ہیں کہ سائبر حملہ آور ممکنہ طور پر جرمنی میں 2017ءمیں ہونے والے وفاقی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر سکتے ہیں۔