سیف علی خان کی بیٹی سارہ کی پہلی فلم ہرتیک روشن کے ساتھ

08:59 PM, 13 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

 ممبئی:بالی و وڈ فلم انڈسٹری کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بڑی بیٹی سارہ علی خان معروف اداکار ہرتیک روشن کے ساتھ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے جا رہی ہیں۔بالی و وڈ ببل کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار کرن ملہوترا کی آنے والی فلم میں ہرتیک اور دیپیکا کو کاسٹ کیا گیا تھا لیکن اب خبر ہےکہ فلم میں دیپیکا کی جگہ سارہ علی خا ن کو کاسٹ کیا گیا ہے۔سارہ گزشتہ کافی عرصے سے اس بات کو لے کر بھارتی میڈیا میں موضوع بحث بنی ہوئی تھیں کہ وہ اپنی پہلی فلم کس اداکار کے ساتھ کریں گی۔

 ذرائع کے مطابق سارہ کی والدہ امریتا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان کی بیٹی بڑے پروجیکٹ کا انتظار کررہی تھی اور اب وہ کرن ملہوترا کی فلم میں مرکزی کردار اداکرنے جا رہی ہے،جبکہ ان کے مقابل ہرتیک روشن کو سائن کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کرن جوہر اور کرن ملہوترا دونوں ایک اور اسکرپٹ پر ساتھ کام کررہے ہیں یہ بڑے بجٹ کی کامیڈی فلم ہے جسے ملہوترا نے تحریر کیا ہے۔خیال رہے کہ سارہ فلم انڈسٹری میں اپنے اسٹائل کی وجہ سے مشہور ہیں بہت سے ہدایت کار انہیں اپنی فلم میں لینے کے خواہشمند تھے لیکن وہ ایک بڑے اور اچھے پروجیکٹ کا انتظار کررہی تھیں۔

مزیدخبریں