پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: اصل مقابلہ دونوں ٹیموں کے بالرز کے درمیان ہوگا ،مصباح الحق

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے دورہ آسٹریلیا کو مشکل ترین چیلنج قرار دیدیا.کہتے ہیں اصل مقابلہ دونوں ٹیموں کے بالرز کے درمیان ہوگا

08:48 PM, 13 Dec, 2016

برسبین: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے دورہ آسٹریلیا کو مشکل ترین چیلنج قرار دیدیا.کہتے ہیں اصل مقابلہ دونوں ٹیموں کے بالرز کے درمیان ہوگا .اس لئے نیوزی لینڈ سے شکست کو بھلا کر میدان میں اتریں گے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کو دیئے گئے انٹریو میں انکا کہنا  تھا  کہ میزبان ٹیم میں کم تجربہ کار کھلاڑیوں کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرینگے ،مقابلے کے لئے کنڈیشنز سے بھی ہم آہنگ ہوچکے ہیں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم کا مڈل آرڈر مشکلات سے دوچار ہے ،ان سمیت تمام بلے بازوں کو رنز بنانا ہونگے ،بابر اعظم کو ان کی صلاحیتوں کی وجہ سے ڈراپ نہیں کرسکتے. قومی کپتان نے مزید کہا کہ کہ برسبین ٹیسٹ میں یاسر شاہ کا کردار اہم ہوگا جب کہ بلے بازوں کو مچل اسٹارک اور ہیزل ووڈ سے خبردار رہنا ہو گا۔

مزیدخبریں