ڈرائیور نے نان چنے کھانے کیلئے آدھا گھنٹہ کیلئے ٹرین ہی روک دی

سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریبی علاقہ شمس آباد میں ڈرائیور نے سنگل ٹریک پر انجن کی بریک لگا دی اور خود ناشتے کیلئے نان چنے لینے چلا گیا

08:05 PM, 13 Dec, 2016

گوجرانوالہ: پاکستان ریلوے کے کیا ہی کہنے ہیں،  ریلوے انجن کو ڈرائیور نے گوجرانوالہ کے مشہور نان چنے کھانے کیلئے آدھے گھنٹے کیلئے ٹریک پر روک دیا۔ نیو نیوز پر خبر نشر ہوئی تو انجن ڈرائیور اور اسسٹنٹ کوگرما گرم کھانا مہنگا پڑا دونوں معطل ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریبی علاقہ شمس آباد میں ڈرائیور نے سنگل ٹریک پر انجن کی بریک لگا دی اور خود ناشتے کیلئے نان چنے لینے چلا گیا ۔ ڈرائیور  تقریباََ  آدھے گھنٹے بعد واپس آیا اور انجن کو منزل کی جانب رواں کیا . شہریوں کا کہنا ہے کہ بغیر اطلاع سنگل ریلوے ٹریک پرٹرین کا انجن روکنا بڑے حادثے کا سبب بن سکتا تھا ۔ 
نیو نیوز پر خبر نشر ہوئی ،،،تو ریلوے حکام کو بھی ہوش آگیا.ڈی ایس ریلویز نے ابتدائی تحقیقات کے بعدبلاوجہ انجن روکنے پر ڈرائیور اور اسسٹنٹ کو معطل کردیا.ترجمان ریلویز کے مطابق یہ ایک ریلیف انجن تھا جسے لالہ موسی ایکسپریس کا انجن فیل ہونے پر بھیجا گیا تھا.

مزیدخبریں