پیپلز پارٹی نے وزیراعظم نواز شریف کیخلاف تحریک استحقاق جمع کروا دی

پیپلز پارٹی حکومت کیخلاف کھل کر سامنے آ گئی۔وزیراعظم کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کروا دی گئی

06:24 PM, 13 Dec, 2016

اسلام آباد: پیپلز پارٹی حکومت کیخلاف کھل کر سامنے آ گئی۔وزیراعظم کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کروا دی گئی۔ تحریک استحقاق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے جمع کرائی۔تحریک استحقاق وزیراعظم کے قومی اسمبلی میں پاناما لیکس اور لندن فلیٹس کےبیان پر ہے۔تحریک استحقاق پر نوید قمر،اعجاز جکھرانی،شازیہ مری اور نفیسہ شاہ کے دستخط بھی ہیں۔

تحریک استحقاق کا متن یہ ہے   کہ وزیراعظم نےفلور آف دی ہاؤس پر خریدی گئی جائیداد کےفنڈز کی ٹریل بتائی تھی۔سپریم کورٹ میں وزیراعظم نے اپنےوکلا کےذریعے اسے سیاسی بیان قرار دیا۔وزیراعظم کے وکلا نے یہ بھی کہا کہ اس بیان کو سنجیدہ نہ لیا جائے۔اس سے ظاہرہوتا ہےوزیراعظم کے پہلے کےپالیسی بیان کی بھی ایسی ہی حیثیت ہے.

مزیدخبریں