کراچی: یوٹرن والے ہوں یا سیاستدان سب کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ ہیں،میرےاوروزیراعظم نوازشریف کیلیے ایک قانون ہونا چاہیے۔ حکومت سےدرخواست نہیں اپنےمطالبات پرعمل کرائیں گے، 27 دسمبرکو اپنے چار مطالبات سے متعلق فیصلہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلزپارٹی کے چہئرمین بلاول بھٹو زردری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول ہائوس میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ میں سچ پر سیاست کرتاہوں ، تحریک کا کہاہے تو چلاؤں گا چار مطالبات نہیں مانے جاتے تو میں تحریک چلاؤں گا لاہور اور ملک کا بجٹ دیکھ کر ملک میں نا انصافی کا پتا چلتاہےحکومت ہمیں نہ سنےتوہمارےپاس سڑکوں پرآنےکےسواکوئی راستہ نہیں، ڈر ہے پنجاب کے حالات مزید خراب ہورہے ہیں۔ پاناما کی تحقیقات کے لیے پاناما پیپرز بل انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہوراورملک کےبجٹ دیکھ کرملک میں ناانصافی کاپتاچلتاہے۔ نوازشریف اپنی دولت چھپانےمیں لگےہوئےہیں جواب نہیں دیں گےتو27دسمبرکےبعدلگ پتاجائےگاکہ اپوزیشن کیاہوتی ہے۔ میاں صاحب منتخب وزیراعظم ہیں اس لیےان کوجواب دیناہوگا ۔ نوازشریف جواب دینےپرراضی نہیں توجمہوری وزیراعظم نہیں