مظفرگڑھ : دم کرانے کے لیے جانے والی لڑکی کواغواء کرنے والے جعلی پیر کے 2بھائیوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا،، بھائیوں نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ مظفرگڑھ کے علاقے سنکی میں 18 سالہ لڑکی صائمہ کو دم کرانے کے لیے جعلی پیر کے آستانہ پر لے جایاگیا تو پیر دم کرنے کے بہانے اسے گھر لے گیا اور بعدازاں فرار ہوگیا.
میڈیا پرخبرنشر ہوئی تو پولیس نے پیر کے 2بھائیوں کو گرفتار کرلیا. پولیس کیمطابق پیر کے بھائیوں نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ لڑکی نے پیر کیساتھ پسند کی شادی کرلی ہے. دوسری جانب لڑکی کے اہلخانہ کیمطابق لڑکی نابالغ ہے اور اس کا شناختی کارڈ بھی تاحال نہیں بنا. پولیس کیمطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں.