گوجرانوالہ:گھریلو تنازعہ پر تنگ آ کر مبینہ طور پر شوہر نے تیز دھار آلہ سے بیوی کو قتل کر دیا

01:12 PM, 13 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

گوجرانوالہ:  کیلاسکے کے رہائشی پرویز نے گھریلو تنازعہ پر تنگ آ کر مبینہ طور پر اپنی بیوی شازیہ کو چھریاں کے وار سے زخمی کر دیااور خود موقع سے فرار ہو گیا ، ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شازیہ جاں بحق ہو گئی ۔

 پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پرویز کی چار سال قبل شازیہ کے ساتھ شادی ہوئی تھی ، تاہم اسکی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جار ہے ہیں ، اور جلد ہی اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزیدخبریں