دبئی: متحدہ عرب امارات میں عدالت نمیں 32سالہ اماراتی شہری پر الزام عائد کیا گیاہے کہ اس نے مبعینہ طور پر اپنی گھریلو خادمہ سے زیادتی کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اماراتی شہری نے اپنی ایتھوپین ملازمہ کو اپنے کمرے میں بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔جس کے بعد گھریلوخادمہ نے دبئی پولیس ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ درج کروادی ۔ خادمہ کا کہناہے کہ اس کے مالک نے اس سے زبردستی زیادتی کی ہے ۔ جبکہ ملزم نے عدالت میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے ۔ اس کا کہناتھا کہ اس نے خادمہ کے ساتھ زیادتی نہیں کی بلکہ یہ اس پر الزام ہے ۔عدالت نے گھریلوخادمہ کی میڈیکل رپورٹ تیار کرنے کا حکم صادر کر دیا۔عدالت کی کاروائی اگلے مہنیے تک ملتوی کر دی ہے ۔
دبئی:32سالہ اماراتی شہری پر گھریلو خادمہ سے زیادتی کا الزام
09:53 AM, 13 Dec, 2016