ویمنز کرکٹ ٹیم کی انتہائی ناقص کاکردگی،کوچ باسط علی نے رپورٹ جمع کروا دی

09:13 AM, 13 Dec, 2016

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی دورہ نیوزی لینڈ میں ناقص کارکردگی اور ایشیا کپ میں بھارت سے شکست کیوں ہوئی ، کوچ باسط علی نے کھلاڑیوں کے رویئے کے خلاف رپورٹ جمع کرائی تو ٹیم مینجر نے باسط علی خلاف رپورٹ جمع کرادی
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی دورہ نیوزی لینڈ میں ناقص کارکردگی ،پاکستان ویمنز کو تمام میچز میں شکست ہو گئی تھی ۔ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست پے در پے شکست کی وجوہات کیا ہیں؟
ویمن ٹیم کے کوچ باسط علی نے پردہ اٹھایا تو نیا پنڈورا باکس کھل گیا۔باسط علی کا کہنا ہے کہ ویمنزٹیم کی سینیرکھلاڑی کا رویہ ٹھیک نہیں۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کچھ کھلاڑی پاکستان کی طرف سے نہیں بلکہ پاکستان سے کھیلتی ہیں،کوچ باسط علی نے سینئر کھلاڑیوں کو روئیے کی شکایت کی اور کھلاڑی کو سینٹرل کنٹریکٹ کارکردگی کی بنیاد پر دینے کی تجویز پیش کی ہے ۔
باسط علی کی رپورٹ کے بعد جوابی وار بھی آیا،ٹیم منیجر عائشہ اشعر نے بھی اپنی رپورٹ حکام کو پیش کی ہے جس میں کوچ باسط علی کے روئیے کی شکایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں