”اپنا گھر،اپنی چھت“کے ماڈل گھر کی منظوری ، شہر میں 5مرلے اوردیہات میں 10مرلے تک پلاٹ پرگھر بنانے کیلئے 15لاکھ روپے ملیں گے

”اپنا گھر،اپنی چھت“کے ماڈل گھر کی منظوری ، شہر میں 5مرلے اوردیہات میں 10مرلے تک پلاٹ پرگھر بنانے کیلئے 15لاکھ روپے ملیں گے

لاہور:”اپنا گھر،اپنی چھت“کے ماڈل گھر کی منظوری  دے دی گئی ہے۔ شہر میں 5مرلے اوردیہات میں 10مرلے تک پلاٹ پرگھر بنانے کیلئے 15لاکھ روپے ملیں گے۔پنجاب کابینہ نے اس  کی منظوری دی ہے۔  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔


اجلاس میں   چیف منسٹر روشن گھرانہ پروگرام ، ”اپنا گھر ،اپنی چھت“ کے ماڈل گھر کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ  مریم نوازشریف  نے کم از کم پہلے تین ماہ ماہانہ قسط نہ لینے کی ہدایت کی ۔کابینہ اجلاس میں  8ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کو ریونیو سروسز کیلئے رجسٹریشن ایکٹ 1908 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ پنجاب گورنمنٹ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کی منظوری بھی دی  گئی۔ 


اس کے علاوہ لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی،27بسیں دسمبر تک آجائیں گی ۔مریم نواز نے کہا کہ  آئندہ دو ماہ میں عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کیلئے ایک اور بہت بڑا پراجیکٹ لارہے ہیں ،مری گلاس ٹورسٹ ٹرین سیاحت کی ترقی کے لئے محمد نواز شریف کا بہت بڑا ویژن ہے، مری کی سیاحتی ترقی کے لئے گلاس ٹرین میرا خواب ہے۔

مصنف کے بارے میں