شہباز شریف کے 2012 میں لگائے گئے پودے کا یہ پھل ہے:ارشد ندیم

شہباز شریف کے 2012 میں لگائے گئے پودے کا یہ پھل ہے:ارشد ندیم

اسلام آباد:اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم  کاکہنا ہے کہ  وزیر اعظم شہباز شریف کے 2012 میں لگائے گئے پودے کا یہ پھل ہے۔اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ  شہباز شریف کے 2012 میں لگائے گئے پودے کا یہ پھل ہے۔ 

 ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اتنی عزت دی۔  انہوں نے کہا کہ سرکاری ڈپارٹمنٹس کھلاڑیوں کی سرپرستی کریں۔

اولمپک گولڈ میڈلسٹ کا کہنا تھا کہ میرے کوچ سلمان بٹ نے اپنے بچوں سے بڑھ کر میرا خیال رکھا۔اپنی تھرو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ارشدندیم کا کہنا تھا کہ پہلی تھرو کرتے ہوئے میرا رن اپ خراب ہوگیا تھا، دوسری تھرو کرنے کے بعد کوچ نے کہا کہ ہمارا گولڈ میڈل پکا ہے۔

اولمپیئن نے کہا کہ 6 اگست کو جب کوالیفائی راؤنڈ ہوا تو پہلے تھرو پر فائنل کے لیے کوالیفائی ہوا اور امید پیدا ہوئی کہ گولڈ میڈیل کے لیے مقابلہ کروں گا اور وہی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وطن واپسی پر لاہور ایئرپورٹ میں بڑے اچھے طریقے سے استقبال کیا گیا بلکہ جہاں سے گزرتا گیا اور پوری قوم نے عزت دی، میں نے جو محنت کی تھی اس کا پھل پوری قوم نے دیا اور بلکہ ابھی تک دے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہمارے گاؤں آئی اور مجھے بڑی عزت دی اور اتنی عزت دی ہے جس پر میں بہت خوش ہوں۔

ارشد ندیم نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی مجھے عزت دی اور یہاں بلایا ہے، پاکستانی قوم اور وزیراعظم سب نے مجھے بہت عزت دی ہے جو میڈل سے بڑھ کر ہے، میں پوری پاکستانی قوم کا شکر گزار ہوں کیونکہ مجھے اتنی عزت دے رہے ہیں اور میرے لیے دعا کی۔

مصنف کے بارے میں