بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کا اہم قدم ، 15 اگست کی چھٹی ختم کرنے کا اعلان کردیا

06:08 PM, 13 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے ملک میں 15 اگست کی چھٹی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت  نے بڑا قدم اٹھاتےہوئے    ملک میں 15 اگست کی چھٹی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق 15 اگست 1975 کو ہونے والے شیخ مجیب الرحمان کے قتل پر ہر سال  15 اگست کو ملک  میں یومِ سوگ منایا جاتا ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق منسٹری آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے اہلکاروں نے تصدیق کی ہے کہ 15 اگست کی چھٹی منسوخ کیے جانے کا نوٹیفکیشن تیار کرلیا گیا ہے۔

اس سے قبل بنگلہ دیش کی عبوری حکومت میں داخلہ امور کے وزیر بریگیڈیئر  (ر) سخاوت حسین کا کہنا تھا 15 اگست کو امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس تعینات کی جائے گی۔ 

مزیدخبریں