نیا توشہ خان کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر،2رکنی بینچ 15اگست کو سماعت کریگا 

05:36 PM, 13 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

  اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ نئے کیس میں گرفتاری کے خلاف درخواست 15 اگست کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔2رکنی بینچ 15اگست کو سماعت کرے گا۔

رجسٹرار آفس سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواست کی سماعت کریں گے۔ نیب کے ابتدائی طلبی کے نوٹسز کے خلاف درخواست بھی سماعت کے لیے یکجا کر دی گئی ہے۔ 

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے گزشتہ سماعت کی تھی۔ جسٹس ارباب طاہر کے چھٹیوں پر ہونے کے باعث جسٹس بابر ستار بنچ کا حصہ ہوں گے۔

مزیدخبریں