اسلام آباد:پنجاب پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کا فرانزک کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں تفتیشی افسران نے جلاؤ گھیراؤ کے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف فرانزک کرانے کی درخواست دائر کردی۔
تفتیشی افسران نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور وائس میچ ٹیسٹ کروانا ہے۔اے ٹی سی جج نے کہا کہ میں ان درخواستوں پر سماعت نہیں کرسکتا، آپ سپریم کورٹ جائیں یا ایڈمن جج ستمبر میں آئیں گے تب درخواستیں دائر کریں۔
اے ٹی سی جج نے تفتیشی افسر سے مکالمے میں کہا کہ آپ کو مشورہ ہے آپ سپریم کورٹ چلے جائیں۔