کوئٹہ میں ایک ہی روز میں 2 دھماکے

04:40 PM, 13 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ:  بلوچستا ن کے دارلحکو مت  کوئٹہ میں ایک ہی روز میں 2 دھماکے ہو ئے ۔لیاقت بازار میں دھماکہ ہواہےجس کے باعث  5 افراد زخمی  ہو گئے۔

 دھماکے کے بعد  پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیااور مزید تفتیش شروع کر دی۔پولیس کے مطابق زخمیو ں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل کوئٹہ کے علا قے سریاب میں منیر مینگل روڈ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا  ۔ دستی بم نواب غوث بخش گرلز ہائی سکول کے قریب دھماکے سے پھٹا تھا جس کےباعث سکو ل کا چوکیدار معمولی زخمی ہوا اور عمارت کے گیٹ کو جزوی طور پر نقصان پہنچا تھا ۔پولیس نے موقع پر  پہنچنے پر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

مزیدخبریں