کوئٹہ: بلوچستا ن کے دارلحکو مت کوئٹہ میں ایک ہی روز میں 2 دھماکے ہو ئے ۔لیاقت بازار میں دھماکہ ہواہےجس کے باعث 5 افراد زخمی ہو گئے۔
دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیااور مزید تفتیش شروع کر دی۔پولیس کے مطابق زخمیو ں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل کوئٹہ کے علا قے سریاب میں منیر مینگل روڈ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا ۔ دستی بم نواب غوث بخش گرلز ہائی سکول کے قریب دھماکے سے پھٹا تھا جس کےباعث سکو ل کا چوکیدار معمولی زخمی ہوا اور عمارت کے گیٹ کو جزوی طور پر نقصان پہنچا تھا ۔پولیس نے موقع پر پہنچنے پر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔