ٹک ٹاک وٹس ایپ کو ٹکر دینے کے لیے تیار، دو اہم تبدیلیوں کا اعلان 

ٹک ٹاک وٹس ایپ کو ٹکر دینے کے لیے تیار، دو اہم تبدیلیوں کا اعلان 

کیلیفورنیا:ٹک ٹاک نے  وٹس ایپ کو ٹکر دینے کی تیاری کرلی،  ٹک ٹاک نے   دو اہم تبدیلیوں کا اعلان  کیا ہے۔ 

ٹک ٹاک کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں میسیجنگ کے حوالے سے گروپ چیٹس اور سٹیکرز جیسی دو بڑی اپ ڈیٹس کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ابھی ٹک ٹاک میں ون آن ون میسیجنگ کرنا ممکن ہے مگر اب اس ویڈیو شیئرنگ ایپ کو گروپ چیٹس کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

البتہ 13 سے 15 سال کی عمر کے صارفین کے لیے گروپ چیٹس کا فیچر دستیاب نہیں ہوگا جبکہ 16 سے 17 سال کی عمر کے نوجوان گروپ چیٹس فیچر کو استعمال کرسکیں گے مگر انہیں چند پابندیوں کا سامنا ہوگا۔

کمپنی کے مطابق اب ٹک ٹاک میں صارفین گروپس بناسکیں گے اور ہر گروپ چیٹ میں 32 افراد کو شامل کیا جاسکے گا۔کسی بھی گروپ میں شامل تمام افراد چیٹ کرسکیں گے، ویڈیوز شیئر کرسکیں گے اور ان ویڈیوز پر کمنٹس کرسکیں گے۔

اگر کسی نوجوان کو گروپ چیٹ میں شامل ہونے کا لنک بھیجا جائے گا تو وہ اس وقت تک گروپ کا حصہ نہیں بن سکے گا جب تک اس میں اس کا ایک دوست شامل نہیں ہوگا۔صارفین کو زیادہ کنٹرول دینے کے لیے ٹک ٹاک کی جانب سے کسی بھی چیٹ گروپ میں شامل تمام افراد کو میوٹ اور بلاک ٹولز تک رسائی فراہم کی جائے گی۔ٹک ٹاک کی جانب سے ڈائریکٹ میسیجز کے لیے سٹیکرز بھی متعارف کرائےجا رہے ہیں۔

کمپنی کے مطابق صارفین اپنے اسٹیکرز خود بنا کر ٹک ٹاک میں دیگر افراد کے ساتھ شیئر کر سکیں گے یا اپنے پسندیدہ اسٹیکرز تلاش کرکے دوستوں سے چیٹ کرتے ہوئے میسجز اور ویڈیوز کے لیے استعمال کرسکیں گے۔

مصنف کے بارے میں