پاکستان میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر ، سوشل میڈیا اور آن لائنسروسز میں خلل، شہری وی پی این استعمال کرنے پر مجبور

03:40 PM, 13 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان میں سوشل میڈیا اور آن لائن کمیونیکیشن سروسز میں خلل سےملک بھر میں واٹس ایپ، فیس بک، انسٹا گرام سمیت متعدد سوشل میڈیا ایپس کے استعمال میں مشکلات  کا سامنا ہے۔شہری غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق واٹس ایپ کا آڈیو، ویڈیو اور تصاویر کی اپ لوڈنگ اور ڈاون لوڈنگ میں غیر اعلانیہ بندش کا سامنا ہے،واٹس ایپ سروسز گزشتہ 24 گھنٹے سے شدید متاثر ہوگئیں، وائس میں 49 فیصد، میسجز میں 32 فیصد جبکہ سرور سے متعلق 19 فیصد صارفین کی شکایات ہیں۔ان مشکلات کے باعث شہری غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ متاثرہ سروسز وی پی این کے ذریعے کام کررہی ہیں۔

راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، کراچی، بہاولپور،  اوکاڑہ، گوجرانوالہ سمیت متعدد شہروں میں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ صارفین کو موبائل ڈیٹا پر سوشل میڈیا ایپس کے استعمال میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔

دووسری جانب پی ٹی اے اور موبائل و انٹرنیٹ سروس پروائیڈرز کی جانب سے مسلسل خاموشی ہے۔

مزیدخبریں