پاکستان کا بھارت میں ایٹمی اور تابکار مواد کی چوری، غیر قانونی فروخت  پر شدید تشویش کا اظہار 

پاکستان کا بھارت میں ایٹمی اور تابکار مواد کی چوری، غیر قانونی فروخت  پر شدید تشویش کا اظہار 

اسلام آباد: بھارت میں تابکار مواد والا گینگ پکڑےجانے پر دفتر خارجہ کا موقف سامنے آ گیا، پاکستان نے  بھارت میں ایٹمی اور تابکار مواد کی چوری، غیر قانونی فروخت  پر شدید تشویش کا اظہار  کیا۔ 


ترجمان دفتر خارجہ ممتاز  زہرہ بلوچ  نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تازہ ترین واقعے میں انتہائی تابکار زہریلا کیلیفورنیم مواد پکڑا گیا ، 2021 میں  بھارت میں کیلیفورنیم کی چوری کے3 واقعات رپورٹ ہوئے۔ بھارت  کے  ایٹمی اور تابکارمواد کی سیکیورٹی اور تحفظ پر سوالیہ نشان ہیں، بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر سے چوری ہونیوالی ریڈیو ایکٹو ڈیوائس ڈیہرہدون میں 5 افراد سے برآمد ہوئی۔


 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھاکہ بھارت میں انتہائی حساس مواد غلط ہاتھوں میں جانے کے واقعات  خطرناک ہیں۔

مصنف کے بارے میں