اسلام آباد : حکومت کاعوام کی سہولت کے لیے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ، نئے پاسپورٹ اور تجدید کرانے کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاسپورٹ رولز میں ترمیم کے نتیجے میں پاسپورٹ کسی بھی شہر سے بنوایا جا سکے گااور کسی بھی نیشنل بنک میں پاسپورٹ کی تمام کٹیگریز کی فیس جمع کرائی جا سکے گی۔
رولز میں ترمیم کی سمری وزارت داخلہ نے کابینہ کو ارسال کردی ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد رولز میں ترمیم کر دی جائے گی۔ پاسپورٹ رولز میں ترمیم کے بعد شناختی کارڈ کی طرز پر پاسپورٹ بنایا جا سکےگا۔