اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتو ں میں اضافہ کر دیا

01:17 PM, 13 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد :آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)  کی طرف سے ماہ  اگست کیلیے آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا      گیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 2.97 جبکہ سوئی سدرن کے لیے 3.19 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ 

علاوہ ازیں سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی ڈسٹری بیوشن قیمت 14.0065 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی ڈسٹری بیوشن قیمت 13.5773 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

مزیدخبریں