اسلام آباد: پاکستان میں حکومتی اداروں، بڑی آرگنائزیشنز، تعلیمی اداروں، یونیورسٹیز، چھوٹی صنعت، ای کامرس، صحت اور نجی اداروں پر سائبر حملوں کا خطرہ ہے۔تمام اداروں کو فوری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تنبیہ جاری کردی گئی۔
قومی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایس کیو ایل انجیکشن اٹیک کی نشاندہی کردی،حملہ آور ڈیٹا بیس تک غیر مجاز رسائی حاصل کرنے، ڈیٹا میں ہیرا پھیری کرنے اور ممکنہ طور پر حساس معلومات کو خارج کرنے کے لیے ان کمزوریوں کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔حملے تنظیمی ڈیٹا کی سالمیت اور رازداری کے لیے شدید خطرہ ہیں۔
ایڈوائزری کے مطابق ہیکرز مختلف اداروں کے ڈیٹا بیس سے حساس معلومات تک رسائی کے لئے کوشاں ہیں، صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام ادارے فوری اقدامات کریں۔تمام آرگنائزیشنز اور ادارے فوری متعلقہ انفارمیشن سیکورٹی افسر کو متحرک کریں، اداروں اور آرگنائزیشنز اپنے ڈیٹا بیس کو محفوظ بنانے کے لئے فائر وال کا ایکٹو کریں۔
پاکستان میں تعلیمی اداروں، یونیورسٹیوں، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں ، ای کامرس پورٹلز، صحت کی دیکھ بھال کے سیٹ اپ، سرکاری ویب سائٹس، اور چھوٹے نجی اداروں اور کوچنگ مراکز سمیت، پاکستان میں تنظیموں کے وسیع میدان کو متاثر کرنے والے سائبر سیکیورٹی کے حالیہ واقعات کے تناظر میں ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔