وزیراعلی پنجا ب کی قومی ہیرو ارشد ندیم کے گھر آ مد،10کروڑ روپے کاچیک اور کار انعا م میں دی

10:01 AM, 13 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : وزیراعلی پنجاب  مریم نواز نے  قومی ہیرو ارشد ندیم سے میا ں چنو ں میں ان کے گھر  پر ملا قا ت کی ۔مریم نواز بذریعہ ہیلی کاپٹر ارشد ندیم کے گاؤ ں پہنچیں۔

اس موقع پر وزیراعلی پنجا ب نے ارشد ندیم کو   اعلا ن کی گئی انعامی رقم 10 کروڑ کا  چیک دیا اور ایک کار بھی انعام میں دی۔

 مریم نواز کی جانب سے ارشد ندیم کو 92اعشاریہ97 میٹر کی ریکارڈ تھرو پر 9297  نمبر کی رجسٹرڈ گاڑی کا تحفہ دیا گیاہے۔

 واضح رہےکہ ارشد ندیم کے گولڈ میڈل حاصل کرنے پر سب سے بڑا اعلان حکومت پنجاب کی طرف سے کیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجا ب مریم نواز کی جانب  سے پاکستانی ایتھلیٹ کو 10 کروڑ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کیا  گیا تھا۔

اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کو میڈل جتوانے والے ارشد ندیم کے لیے وفاقی، صوبائی حکومتوں، اداکاروں سمیت کئی شخصیات اور اداروں نے انعامات دینے کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں