اختر مینگل کا گلہ اس وجہ سے جائز ہے کہ انوار الحق کاکڑ ان کے سیاسی حریف ہیں، نگران وزیر اعظم اگر چھوٹے صوبے سے ہو اور بلوچ ہوتو اچھا میسج جائے گا:رانا ثنا اللہ

08:41 PM, 13 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کاکہنا ہےکہ اتفاق رائے ہوا تھا کہ نگران وزیراعظم سیاست دان ہوگا۔

انہوں نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ اتفاق رائے ہوا تھا کہ نگران وزیراعظم سیاست دان ہوگا۔  پیپلز پارٹی نے تین ناموں میں سے ایک نام پر اتفاق کیا اور پسندیدگی کااظہارکیا۔ سب سے مناسب شخص انوار الحق کاکڑ بنتے ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ  جے یو آئی اور دیگر سیاست دانوں نے وزیر اعظم پر اعتمادکااظہار کیا۔ کسی ایک نام پر اتفاق کرنا باہمی مشاورت سے ہوتا ہے۔ نگران وزیر اعظم اگر چھوٹے صوبے سے ہو اور بلوچ ہوتو اچھا میسج جائے گا۔

ان کاکہنا تھا کہ اختر مینگل کا گلہ اس وجہ سے جائز ہے کہ انوار الحق کاکڑ ان کے سیاسی حریف ہیں۔ اختر مینگل کے ساتھ اچھا وقت گزرا۔مردم شماری اتفاق رائے سے منظور ہوئی۔ مردم شماری کی منظوری میں پیپلز پارٹی نے بھی ووٹ دیا۔ فیصل کریم کنڈی کی  اپنی سوچ  ہوسکتی ہے  مگر ان کی پارٹی کا جو موقف ہے وہ آن ریکارڈ ہے۔ 

مزیدخبریں