نگران وزیر اعلی سندھ کا نام، وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن کی دوسری ملاقات  بھی بے نتیجہ،فائنل رائونڈ کل 

07:56 PM, 13 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: سندھ کے  نگران وزیر اعلی کے نام  کے سلسلے میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کی دوسری ملاقات بھی بے نتیجہ ختم ہوگئی ۔دونوں جانب سے تجویز کردہ ناموں پرتبادلہ خیال  ہوا لیکن  کوئی فیصلہ نہیں ہوا  ۔رعنا انصار   کاکہنا ہےکہ   نگران وزیراعلیٰ کیلئےبہت سے نام ،مشاورت کیلئے وقت  درکار  ہے۔کل تک فیصلہ کرلیں گے۔ کوشش ہوگی کسی ایک نام پر اتفاق کرلیا جائے۔اگر کسی نام پر اتفاق نہ ہوا تو پھر معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائےگا۔


اس سلسلےمیں  مراد علی شاہ کا  کہنا تھا کہ  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ہونی تھی لیکن بلاول بھٹو کراچی میں نہیں اس لیے ناموں پر ان سے مشاورت نہ ہو سکی۔


ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا امید ہے قیادت سے نگران وزیراعلیٰ کے ناموں پر کل تک مشاورت ہو جائے گی۔دوسری جانب ذرائع ایم کیو ایم کا بتانا ہے کہ رعنا انصار کی جانب سے بھی کوئی نام نہیں دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی رعنا انصار کی آخری ملاقات ہو گی جس میں نگران وزیراعلیٰ کا نام فائنل ہونے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں