نگران وزیراعلیٰ سندھ کون ہوگا ، فیصلہ پیپلزپارٹی یا ایم کیو ایم نہیں  وزیراعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر کریں گے: مرتضیٰ وہاب

05:01 PM, 13 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی:میئر کراچی مرتضی وہاب کاکہنا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ سندھ کا فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر کریں گے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب  نے کہاکہ نگران وزیراعلیٰ سندھ کون ہوگا اس کا فیصلہ پیپلزپارٹی یا ایم کیو ایم نہیں بلکہ وزیراعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر کریں گے۔ امید ہے جلد نام سامنے آجائے گا۔


 وزیراعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر مشاورت سے نگران وزیر اعلیٰ کا نام تجویز کریں گے، امید ہے جلد نام سامنے آجائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نگران حکومت آئے اورمقررہ وقت پر الیکشن ہوں۔

مزیدخبریں