شہباز شریف نے ایوان وزیر اعظم خالی کردیا، کل گارڈ آف آنر دیا جائے گا

شہباز شریف نے ایوان وزیر اعظم خالی کردیا، کل گارڈ آف آنر دیا جائے گا

اسلام آباد  : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے لیے آج الوداعی گارڈ آف آنر کی تقریب ملتوی کر دی گئی۔ شہباز شریف کو کل گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

ن لیگ کے صدر شہباز شریف کا کل قوم سے الوداعی خطاب کا امکان ہے۔ شہباز شریف قوم سے خطاب میں 16 ماہ کی حکومتی کارکردگی پر گفتگو کریں گے۔

دوسری جانب انوار الحق کی بطور نگراں وزیراعظم تقرری کی بعد شہباز شریف نے وزیرِ ا‏عظم ہاؤس خالی کر دیا ہے۔ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 14 اگست کو یوم آزادی پر حلف اٹھائیں گے۔ انوار الحق کاکڑ کو وزیر اعظم کا پروٹوکول بھی دے دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں