دبئی : دبئی میں یوم آزادی کا انوکھا اور انمول جشن منایا گیا۔ سمندر کی تہہ میں اوورسیز پاکستانی خاور اقبال نے پاکستانی پرچم لہرا دیا۔
سمندر کی موجوں کو چیر کر خاور اقبال تین ماہ کی خصوصی ٹریننگ کے بعد پاکستانی پرچم بحیرہ عرب کی تہہ میں لہرانے میں کامیاب ہو گئے۔
دبئی میں یوم آزادی کا انوکھا اور انمول جشن ۔۔ سمندر کی تہہ میں اوورسیز پاکستانی خاور اقبال نے پاکستانی پرچم لہرا دیا ۔۔ سمندر کی موجوں کو چیر کر خاور اقبال تین ماہ کی خصوصی ٹریننگ کے بعد پاکستانی پرچم بحیرہ عرب کی تہہ میں لہرانے میں کامیاب ہو گئے۔ خاور اقبال نے یہ پاکستانی پرچم… pic.twitter.com/3EsDYsVdiP
— PTV News (@PTVNewsOfficial) August 13, 2023
خاور اقبال نے یہ پاکستانی پرچم کو سیلوٹ کیا اور پاکستان کی سربلندی کیلئے سمندر کی تہہ میں دعا کی۔ خاور اقبال نے جشن آزادی پر پورے قوم کو مبارک باد دی اور پاکستان اور پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو سراہا ۔