تہران : امریکا نے ایران کے منجمد کیے گئے 6 ارب ڈالر بحال کردیئے ہیں۔ رقم قطر میں 6 ایرانی بینکوں میں منتقل کی جائے گی ۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی کاکہناہےکہ ایران اس رقم سے صرف خوراک،ادویات اور طبی آلات ہی خرید سکے گا۔
ایران کے مرکزی بینک کے گورنر محمد رضا فرزین نے بھی جنوبی کوریا میں موجود رقم غیر منجمد ہونے کی تصدیق کردی ۔ ان کاکہناتھاکہ جنوبی کوریا کی طرف سے رقم کو یورو میں تبدیل کرنے کے اخراجات تیسرا ملک ادا کرے گا۔
ایران رقم کی بدلے 5 امریکی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ قیدیوں کو جیل سے رہا کرنے کے بعد گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے اور انہیں جلد امریکی حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔