لائنا: امریکی ریاست ہوائی کے جنگلات میں خوفناک آگ کے نتیجے میں اموات کی تعداد 80سے بڑھ گئی جبکہ 15 سو سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقوں میں رہائشیوں کو اب بھی آگ سے تباہی کا سامنا ہے جبکہ امدادی کارروائیوں میں سست روی پر امریکی حکومت پر شدید تنقید کی جا رہی ہے ۔
دوسری طرف ای کامرس کمپنی ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور ان کی منگیتر لارین سینشز نے ہوائی کی کاؤنٹی ماوؤی میں لگنے والی آگ کے باعث ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے لیے 100 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔