پولیس کا (ن) لیگی رہنماءرانا مشہود کے گھر چھاپہ

04:42 PM, 13 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پولیس نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کے بعد لیگی رہنما رانا مشہود کے گھر بھی چھاپہ مارا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رانا مشہود کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے مسلم ٹاؤن میں میرے گھر پر چھاپہ مارا ہے لیکن میں وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد میں ہوں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے پولیس کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور پولیس نے آج وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاءتارڑ کی گرفتاری کیلئے ان کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا تھا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ 
عطاءتارڑ نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’ہاشم ڈوگر صاحب میرا خیال تھا آپ وزیر ہیں مگر آپ تو انتہائی غیر سنجیدہ کردار نکلے۔جس گھر میں، میں 15 سال پہلے رہتا تھا وہاں پولیس بھیج کر کسی راہگیر کو ہراساں کر کے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ 
وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاءتارڑ نے کہا کہ یہ حال ہے آپ کا، خاک وزارت چلانی ہے آپ نے۔ ملک دشمن بیانئے کے دفاع میں اتنا آگے نہ جائیں۔ 

مزیدخبریں