لاہور میں قومی پرچم اتار کر عمران خان کا جھنڈا لہرایا جا رہا ہے: خواجہ آصف 

03:42 PM, 13 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ لاہورمیں 14 اگست سے ایک دن پہلے قومی پرچم اتار کر عمران کا جھنڈا لہرایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں خواجہ محمد آصف نے لکھا ’14 اگست سے ایک روز قبل قومی پرچم لاہور میں اتار کے عمران خان کا جھنڈا لہرایا جا رہا ہے۔ کیا آزادی کے 75 سال بعد شخصی غلامی کا دور شروع ہو رہا ہے۔ اگر یہ کے پی، بلوچستان یا سندھ میں ہو رہا ہوتا تو غداری کے فتوے کا سیلاب آ جانا تھا۔ پاکستان کا وجود خطرے میں پڑ جانا تھا۔ عمران خان کا اصلی چہرہ سامنے آ رہا ہے۔‘ 

مزیدخبریں