پی ٹی آئی آج نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

01:22 PM, 13 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے ۔

جلسہ گاہ کے اندر بڑی اسکرینز بھی نصب کر دی گئیں ، ایک لاکھ سے زائد افراد کے آنے کا انتظام کر دیا گیا ہے ۔ جلسہ کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے بھی جلسے میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے وہ کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے ۔ سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی بھی جلسے میں شریک ہونگے اور جلسے سے خطاب بھی کریں گے ۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے کارکنوں کی بڑی تعداد آج کے جلسے میں شرکت کرے گی ۔

تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا کہ ہاکی اسٹیڈیم میں تیاریوں کا جائزہ لینے آئے تھے جو مکمل ہیں ۔ آج ایک تاریخی اجتماع ہو گا ، ہم اس سے بڑی تعداد میں لوگ اکٹھے کر چکے ہیں ۔ آج جب تقریب کا اختتام ہو گا تو چودہ اگست کی ابتدا ہو رہی ہو گی ۔ پچھتر سال پہلے لاکھوں لوگ ہجرت کر کے یہاں آئے ۔

مزیدخبریں