’امریکی سازش کا چورن بیچنے والوں نے خود امریکہ میں پبلک ریلیشن فرم ہائر کر رکھی ہے‘

01:01 PM, 13 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ قوم کو امریکی سازش کا چورن بیچنے والوں نے خود امریکہ میں پبلک ریلیشن فرم ہائر کر رکھی ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے نے اصل سازشیوں کو بے نقاب کر دیا ہے ۔ عمران نیازی نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔ انہوں نے کہا کہ جیسے لاہور جلسے کے لئے ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف اکھاڑی گئی وہی حال پاکستان کی معیشت اور خارجہ پالیسی کا کیا ۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے عوام کے ذہنوں میں نفرت کے بیج بوئے ۔ ذاتی سیاسی مفاد کے لئے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی مذموم مہم چلائی گئی ۔ پی ٹی آئی ٹرولز نے فوج کے خلاف زہریلا پراپگینڈا کیا ۔

مزیدخبریں