راولپنڈی :چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا قازقستان کے دورہ پر پہنچ گئے جہاں ان کی قازقستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوئی ،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے ملاقات میں فریقین نے دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیاہے ۔
آئی ایس پی آ رکے مطابق چیئرمین جائنٹ چیف آف سٹا ف کمیٹی جنرل ندیم رضا کے سرکاری دورے میں قازقستان کے وزیر اعظم ،وزیر دفاع ،نائب وزیر صنعت و مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقاتیں ہوئیں ،ان ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعاون ،افغانستان کی تازہ ترین صورتحال ،فوجی تعاون میں اضافے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان دونوں مسلح افواج کے درمیان تعلقات کے مزید فروغ کا خواہش مند ہے ،اس مو قع پر قازق قیادت نے پاک فوج کے پیشہ وارانہ معیار کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا اعتراف کیا .
جنرل ندیم ندیم رضا نے قازقستان کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا اور پاکستان ملٹری آرٹ روم کا افتتاح کیا ،پاکستان ملٹری آرٹ روم میں پاک فوج کی تاریخ ثقافت اور روایات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
قبل ازیں وزارت دفاع آمد پر چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔