نور مقدم قتل کیس میں اہم پیش رفت

09:53 PM, 13 Aug, 2021

اسلام آباد: سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے زیادتی کے بعد قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے قتل میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق ملزم جان محمد جو کہ ملزم ظاہر جعفر کے گھر مالی تھا اور وقوعہ کے روز گھر پر موجود تھے کو پولیس نے مانسہرہ سے گرفتار کیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ جان محمد واقعہ کے بعد اسلام آباد سے بھاگ کر اپنے آبائی گاؤں مانسہرہ چلا گیا تھا۔ 

واضح رہے کہ نور مقدم کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ساتھ اس کے والدین پہلے ہی زیر حراست ہیں اب پولیس نے ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

مزیدخبریں