شوگر ملز کو 44 ارب روپے جرمانہ 

07:55 PM, 13 Aug, 2021

اسلام آباد : مسابقتی کمیشن نے  گٹھ جوڑ کے ذریعے چینی کی قیمت مقرر کرنے ، یوٹیلیٹی اسٹورز کا کوٹہ حاصل کرنے اور  چینی برآمد کرنے پر 81 شوگر ملز  پر   44 ارب روپے کا جرمانہ عائد  کردیا ہے  ۔ 

چیئرپرسن سی سی پی راحت کونین کے مطابق  شوگز ملز کو   ٹھوس شواہد کی بنا پر  تاریخ کا  سب سے زیادہ جرمانہ  عائد کیا گیا ہے ۔شوگر ملز گٹھ جوڑ کے ذریعے حساس معلومات جمع کر رہی تھیں، یوٹیلیٹی اسٹورز  کا  کوٹہ فکس کر رہی تھیں۔

سی سی پی نے مسابقتی ایکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا  ہے اور  دو ماہ میں جرمانے کی رقم ادا کرنے کی ہدایت  کی گئی ہے ۔ شوگر ملز کے خلاف فیصلے پر کمیشن پہلی بار تقسیم ہو گیا۔ 

سی سی پی کے دو ممبران نے اختلافی نوٹ بھی  دیا جبکہ چیئرپرسن سمیت دو ممبران نے فیصلے کے حق میں ووٹ دیا۔  ووٹ برابر ہونے پر چیئرپرسن نے دوسری بار اپنا ووٹ فیصلے کے حق میں دیا ۔کمیشن کے فیصلہ کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں