اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت کر دی۔ پنجاب میں آئندہ سال مارچ سے اپریل کے درمیان بلدیاتی انتخابات کرائے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات 2مراحل میں ہوں گے، پہلے مرحلےمیں دیہی علاقوں میں ویلج کونسل کےانتخابات ہوں گے ۔شہری علاقوں میں نیبرہوڈکونسل کےانتخابات کرائےجائیں گے۔
پہلے مرحلے میں انتخابات غیرجماعتی بنیادوں پر ہوں گے اور پہلےمرحلےکےبعدتحصیل میئر، 9 میٹروپولیٹن کارپوریشنز میئر کا انتخاب ہو گا۔ تحصیل میئر، میٹروپولیٹن کارپوریشنزمیئرانتخاب جماعتی بنیادوں پرہوگا۔ سیالکوٹ کو خصوصی طور پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کا درجہ دیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما محمودالرشید کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سےبلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں 30دسمبر کو موجودہ بلدیاتی انتخابات کی مدت ختم ہوجائےگی۔