نارووال : مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے ہیں ۔
احسن اقبال نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ الحمدللّٰہ آج کرونا کا ٹیسٹ نیگیٹو آ گیا ہے- ان تمام دوستوں اور احباب کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے صحتیابی کے لئے اپنی دعاؤوں میں یاد رکھا- اللہ تعالی سب کو اس مرض سے محفوظ رکھے ویکسین لگوائیں، ماسک پہنیں، ہاتھ دھوئیں اور بند جگہ پہ مناسب فاصلہ رکھیں۔
الحمدللّٰہ آج کرونا کا ٹیسٹ نیگیٹو آ گیا ہے- ان تمام دوستوں اور احباب کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے صحتیابی کے لئے اپنی دعاؤوں میں یاد رکھا- اللہ تعالی سب کو اس مرض سے محفوظ رکھے آمین!
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) August 13, 2021
ویکسین لگوائیں، ماسک پہنیں، ہاتھ دھوئیں اور بند جگہ پہ مناسب فاصلہ رکھیں۔
واضح رہے کہ 31 جولائی کو احسن اقبال کا دوسری مرتبہ کورونا وائرس مثبت آیا تھا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا تھا کہ مجھے کوویڈ کی دوبارہ تشخیص ہوئی ہے- میں نے قرنطینہ اختیار کر لیا ہے-
مجھے کوویڈ کی دوبارہ تشخیص ہوئی ہے- میں نے قرنطینہ اختیار کر لیا ہے-تمام دوستوں، احباب اور بالخصوص اہلیان نارووال سے درخواست ہے کہ میری جلد صحتیابی کے اپنی دعاؤوں میں مجھے یاد رکھیں!
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) July 31, 2021
ماسک پہنیں اور کرونا کے خلاف ایس او پیز پہ عمل کریں!
تمام دوستوں، احباب اور بالخصوص اہلیان نارووال سے درخواست ہے کہ میری جلد صحتیابی کے اپنی دعاؤوں میں مجھے یاد رکھیں! ماسک پہنیں اور کرونا کے خلاف ایس او پیز پہ عمل کریں!