انڈیا افغان دوستی کی پہچان ’’ سلمیٰ ڈیم‘‘پر بھی طالبان کا قبضہ 

06:17 PM, 13 Aug, 2021

کابل :انڈیا افغانستان دوستی ڈیم کےنام سےمشہور سملیٰ  ڈیم پر طالبان نے قبضہ کرلیا،انڈیا نے 30 کروڑ ڈالر کی لاگت سے یہ ڈیم تعمیر کیا تھا،اس کا افتتاح بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے خود کیا تھا۔

ذرائع افغان میڈیا کے مطابق سلمیٰ ڈیم ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ ہے اور ایران کی سرحد سے متصل صوبہ ہرات میں چشتی شریف کےمقام پر واقع ہے۔

اب تک افغانستان میں حکومتی فورسز اور  طالبان کے درمیان   جھڑپوں کے نتیجے میں  لاکھوں افراد  بے گھر ہو گئے ہیں، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ  افغانستان  ایک بڑے انسانی بحران کے دہانے پر  پہنچ گیا ہے ۔ 

اقوام متحدہ کےمہاجرین ہائی کمشنر کا کہنا ہے افغانستان میں  اب تک تقریبا 4 لاکھ افراد بے گھر ہو  چکے ہیں ، انہیں بنیادی ضروریات  زندگی، ادویات، خوراک اور رہائش کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔  افغان شہری کھلے آسمان تلے سڑکوں پر رہنے پر  مجبور ہیں ۔ بے گھر ہونے والے افراد میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔ 

مزیدخبریں