اسلام آباد : گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بحالی کی طرف جا رہی ہے۔ غیرملکی زرمبادلہ کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے 3 ارب 77 کروڑ ڈالر ملنے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خوا اضافہ ہوگا۔ آئی ایم ایف کے عالمی معیشت کے سہارے کے لیے فنڈز کے اجرا کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا دو سے تین فیصد شرح رہنے کا امکان ہے۔ اس وقت جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں معیشت کو مصنوعی طریقے سے چلانے پر بہت نقصان ہوا۔ اب معیشت درست سمت میں ہے۔ معیشت سے استحکام کے پہلے فیز کو اچھی طرح مکمل کرلیا ہے۔